گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی زیرصدارت کونسل ممبران اور مختلف محکمہ جاتی افسران کا اہم اجلاس

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی زیرصدارت کونسل ممبران اور مختلف محکمہ جاتی افسران کا اہم اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں کونسل ممبران اور مختلف محکمہ جاتی افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں افسر مالیات افتخار حسین دایو بھی موجود  تھے۔

اجلاس میں تمام منتخب کونسل ممبران نے اپنے اپنے یونین کونسلز کے مسائل، جاری ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی، سیوریج نظام اور اسٹریٹ لائٹس کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ممبران نے مقامی ضروریات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر خصوصی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، سحری و افطار کے اوقات میں پانی کی بلا تعطل فراہمی، سیوریج لائنوں کی صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے تاکید کی کہ رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی خدمت کے مشن کو بھرپور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام محکمہ جاتی افسران اور عملہ رمضان المبارک کے دوران فیلڈ میں متحرک رہیں گے، ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور صفائی و پانی کی فراہمی کے نظام کی روزانہ کی بنیادپر نگرانی کی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران اور افسران نے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر پالیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور,جنرل سیکریڑی سٹی ایریا 85ممبر عبدالستار جوکھیو، ممبر امن دین جو کھیو،اقلیتی ممبر سنی مسیح،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹرپنشن جلال حنیف، ڈائر یکٹر پے رول کاشف قبال،AEEوسیم آرائیں،ا سسٹنٹ انجینئرارشد بلوچ، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں