چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے یوسی 9 میں جاری سیوریج منصوبے کا  دورہ کیا

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے یوسی 9 میں جاری سیوریج منصوبے کا  دورہ کیا

کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے یونین کونسل 9 گلشنِ سرجانی میں جاری سیوریج منصوبے کا  دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری کے لیے جاری سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر منگھوپیر ٹاؤن احمد یار بھی ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین نے موقع پر موجود انجینئرنگ اسٹاف اور عملے سے بریفنگ لی اور انہیں ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی بحالی، صفائی اور مرمت کا کام نہ صرف رفتار بلکہ معیار کے اعتبار سے بھی مثالی ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری اور پائیدار حل نکالنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف، وائس چیئرمین یوسی 9 علی حسن بروہی، کونسلر یوسی 1 جاوید بروہی اور ارشد میو بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف گلیوں اور متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا اور علاقہ مکینوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل اور تجاویز سنے۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے اس موقع پر کہا کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور ٹاؤن انتظامیہ اس حق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کام مقررہ مدت میں مکمل ہو اور شہریوں کو مستقل بنیادوں پر ریلیف مل سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منگھوپیر ٹاؤن میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات میں تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال رہے اور مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو۔

اہلِ علاقہ نے ٹاؤن انتظامیہ کی سنجیدگی اور فوری توجہ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری منصوبہ جلد پایۂ تکمیل تک پہنچے گا اور سیوریج کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں