پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے وفد کی لانڈھی ٹاؤن کے میونسپل کمشنر امداد علی شاہ سے ملاقات

پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے وفد کی لانڈھی ٹاؤن کے میونسپل کمشنر امداد علی شاہ سے ملاقات

کراچی: پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی کی سربراہی میں ایک وفد نے لانڈھی ٹاؤن کے میونسپل کمشنر امداد علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انفارمیشن سیکریٹری احمر علی خان نائب صدر محمد عامر فنانس سیکریٹری سید فیصل شاہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد راشد ُ نائب صدر  شکیل ملک اور دیگر موجود تھے ملاقات کے دوران لانڈھی ٹاؤن میں کام کرنے والے ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے ملازمین کی بنیادی سہولیات، دفتری مشکلات اور دیرینہ مسائل سے میونسپل کمشنر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر خاص طور پر ملازمین کی پروموشن، سروس اسٹرکچر اور دیگر انتظامی امور پر گفتگو کی گئی اور ان مسائل کے فوری حل پر زور دیا گیا۔

پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی نے کہا کہ اداروں کی بہتری اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطے جاری رہیں گے۔

میونسپل کمشنر امداد علی شاہ نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے جائز مسائل اور پروموشن کے معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں