چیئرمین جناح ٹاؤن کی گیس دھماکے میں شہید ہونے والے شخص کی نمازِ جنازہ میں ادا شرکت

چیئرمین جناح ٹاؤن کی گیس دھماکے میں شہید ہونے والے شخص کی نمازِ جنازہ میں ادا شرکت

کراچی: جناح ٹاؤن یوسی 2 سولجر بازار کے علاقے گل رعنا بلڈنگ میں گیس دھماکے میں شہید ہونے والے فرد کی نمازِ جنازہ جامع مسجد سفید میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور ٹاؤن چیئرمین جناح رضوان عبد السمیع، ٹاؤن کونسلر اسمعیل بلوچ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور چیئرمین رضوان عبد السمیع نے مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کر کے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور صبر و استقامت کی تلقین کی۔

انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں