چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کا یوسی ون کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ہنگامی دورہ

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کا یوسی ون کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ہنگامی دورہ

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یونین کونسل 1 کے مختلف علاقوں، بالخصوص وارڈ 2 اور وارڈ 3 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی اور ہنگامی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مائی گاڑھی روڈ، پارک اسکول گوٹھ کے لنک روڈ اور دیگر اہم منصوبوں، جو کلک کے تعاون سے جاری ہیں، کا موقع پر جا کر معائنہ کیا اور جاری کام کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے متعلقہ انجینئرز، افسران اور عملے کو واضح اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں اور ان میں شفافیت، مضبوطی اور پائیداری کو یقینی بنانا ٹاؤن انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل سڑکوں اور لنک روڈز کو مکمل طور پر قابلِ استعمال بنایا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت، خریداری، مساجد تک رسائی اور دیگر روزمرہ امور میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ چیئرمین نے ہدایت دی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں اضافی وسائل بھی بروئے کار لائے جائیں۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار ، کونسلر یونین کونسل 1 جاوید بروہی اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے۔ چیئرمین نے اہلِ علاقہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور بعض معاملات پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اہلِ علاقہ نے ترقیاتی کاموں کی ذاتی نگرانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا اور عوامی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر شہریوں کو بہتر، محفوظ اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں