
کراچی: پاکستان آرمی کے نمائندہ وفد کی بریگیڈیئر خالد دُون کی سربراہی میں ضلع وسطی کا دورہ،دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم سے ملاقات۔پاکستان آرمی کے وفد نے کراچی ضلع وسطی میں ممکنہ طوفان، تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے سبب پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضلع وسطی میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع وسطی کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر کرنل ذیشان، ADC-II عمران راجپوت،ڈائریکٹر سینی ٹیش ظہیر احمدبھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے وفد کو اپنے دفتر میں نقشے کی مدد سے ضلع وسطی میں برساتی پانی کی نکاسی کے نظام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔بعد ازاں وفد کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں سمیت چوکنگ پوائنٹس اور ضلع وسطی میں قائم ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا
وفد کے سربراہ بریگیڈئیر خالد دُون نے ضلعی انظامیہ کو برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو رواں رکھنے پر خصوصی توجہ دینے اور ضلع وسطی میں موجود مخدوش عمارتوں میں رہائش پزیر افراد کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچانے کے لئے فوری طور پر عمارت خالی کرانے کی میں اپنا تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر ضلع وسطی کے برساتی پانی کی نکاسی کے اہم ذریعے گجر نالے جس کے ذریعہ برساتی پانی لیاری ندی میں گرتا ہے کہ حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
