میئر کراچی نے ابراہیم حیدری میں فیملی پارک کا افتتاح کردیا
کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آج کا دن پھولوں کا دن ہے ویلنٹائن ڈے ہے میں اور ڈپٹی میئر ابراہیم حیدری پہنچے ہیں۔ہماری فشریز کی پہلی خاتون چیئرپرسن یہاں موجود ہیں ۔یہاں آنے کا مقصد کورنگی اور ابراہیم حیدری کی عوام کا دیرینہ مسئلہ بلدیہ عظمیٰ کراچی حل کرنے جا رہی ہے۔پی ایف گیٹ کی از سر نو تعمیر کا ہم نے فیصلہ کیا ۔لاکھوں لوگ اس سڑک کا روزانہ استعمال کرتے ہیں ۔یہاں پر برے بڑے اسپتال اور بڑی بڑی کمپنیز موجود ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ابراہیم حیدری میں فیملی پارک کا افتتاح کیا جس کے بعد معڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سڑک کی تعمیر سے قبل ہم نے اس کی ڈرینج کو درست کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس سارے کام پر تقریبا پینتالیس سے پچاس کروڑ روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں، یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر وسائل چاہیے ،یہ پیسے ہمارے اکاؤنٹ میں موجود ہیں ۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایمانداری کے ساتھ کراچی کو چلایا ہے،یہ جگہ ایک زمانے میں ویران بنجر ہوا کرتی تھی، ہم نے یہاں پر بس ٹرمینل بھی بنایا تاکہ بسیں یہاں سے چلیں،پبلک پارک کے ساتھ ساتھ ابراہیم حیدری کہ عوام کی کے لیے بس ٹرمینل بنا کر دیا۔ایک زمانے میں کورنگی کازوے کی سڑک تباہ ہوا کرتی تھی۔ہم نے وعدہ کیا تھا کورنگی کازوے کو برج بنا کر دینگے۔
میئر کراچی کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بھی موجود تھے۔
