خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سالانہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا
نواب شاہ: خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ ایچ ایم خوجہ گارڈن میں فنون، سائنس اور ثقافتی پس منظر کے ساتھ سالانہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کررہی ہیں۔
اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کی کیڈٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ ایچ ایم خوجہ گارڈن میں فنون، سائنس اور ثقافتی پس منظر کے ساتھ سالانہ پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ثقافتی پروگرام میں بچوں کی جانب سے ملی نغموں، ٹیبلوز اور دیگر فنکارانہ مظاہروں میں بھی شرکت کی
