کراچی: سکھر ایکسپریس کی تین کوچز پٹری سے اتر گئیں
جیکب آباد سے کراچی آنے والی سکھر ایکسپریس کی تین کوچز پٹری سے اتر گئیں۔
کوچز کراچی ڈرگ روڈ کے قریب پٹری سے اتر گئیں
واقعے کے بعد دیگر ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
ڈرگ روڈ اور متعلقہ پٹریوں پر تکنیکی کام کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ ڈاؤن ٹریک پر مشینری لگا کر ٹریک کو کلیئر کیا جائے گا۔
