ڈی جی کے ڈی اے سے  (MHSD)کے ڈائریکٹر جنرل کی قیادت میں  وفد کی ملاقات

ڈی جی کے ڈی اے سے  (MHSD)کے ڈائریکٹر جنرل کی قیادت میں  وفد کی ملاقات

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے وزارتِ انسانی آبادکاری و ترقی (MHSD)، کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل ابراہیم (BARMM) کی قیادت میں وفدنے سوک سینٹر کانفرنس روم میں ملاقات کی

ان کے ہمراہ ڈائریکٹر دوم سالم سی دیمونا،یاسر سالک، صلاح الدین، ناصیحہ سلیم بھی شریک تھے۔ اس موقع پر کے ڈی اے کے افسران نے فلپائن مشن کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس دورے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

فلپائنی وفد نے ادارہ ترقیات کے ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلپائن میں اسی طرز پر ادارے کے قیام کا مقصد ادارہ ترقیات کے رولز اور ریگولیشنز کی بنیاد پر فلاح و بہبود کے کاموں کو مؤثر انداز میں انجام دینا اور ایک منظم و مضبوط آرگنائزیشن قائم کرنا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وفد کو کے ڈی اے کی جانب سے کراچی میں حکومت سندھ کے تعاون سے جاری اور ماضی میں تکمیل کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیااور ادارے کے تجربات اور اقدامات پر تفصیلی گفتگو و شنید کی۔وفد نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بین الاقوامی تعاون، BARMM کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور عوام کے حالات بہتر بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر وزارتِ انسانی آبادکاری و ترقی (MHSD)، کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل ابراہیم (BARMM) نے کہا کہ خطے میں پائیدار انسانی آبادکاری، سماجی تحفظ اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے ادارہ ترقیا ت کراچی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط اور جاری رکھے گا۔ملاقات کے اختتام پر ڈی جی کے ڈی اے نے وفد کو کے ڈی اے سو نیئرپیش کیا۔

اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، ممبر فنانس نثار احمد میمن، سیکرٹری کے ڈی اے ارشد خان، چیف انجینئر عبد الصمد جملانی،سینئر ڈائریکٹر لینڈ جمیل احمد، ڈائریکٹر ڈی پی یو ڈی رفیق کھوڑو،سینئر آفیسر نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ عاطف نقوی،ڈائریکٹرپارکس شکیل احمدخان،ڈائریکٹر فنانس ناصرخان، سینئر ڈائریکٹر ٹی ای بی کاشف صدیقی،ڈائریکٹر آئی ٹی عباس علی و دیگر افسران موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں