ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد

ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد

کراچی: ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد۔امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف نے ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، ایم پی اے محمد فاروق، یوسی 8 چیئرمین احسن ضمیر، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، ٹاؤن کورآرڈینیٹر سید مبرور الحق، ڈائریکٹر پارک واثق ظفر کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن رفاہ عام یوسی 8 میں لگنے والی پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا۔

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کی جانب سے ماڈل کالونی ٹاؤن کی عوام کے لئے پھولوں کی نمائش کا خوبصورت تحفہ۔ٹی ایم سی ماڈل کالونی کی جانب سے حسرت موہانی پارک یوسی 8 میں 8 روزہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں منعقد کی گئی جس میں ماڈل کالونی ٹاؤن کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔

پھولوں کی نمائش میں ٹی ایم سی ماڈل کالونی محکمہ باغات کی جانب سے مختلف اقسام کے پھول نمائش کے لئے رکھے گئے تھے جن کی افزائش و نشوونما ماڈل کالونی ٹاؤن کی نرسری میں کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں