چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن غیرمحفوظ،سکیورٹی مانگ لی
کراچی: چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن نے سکیورٹی مانگ لی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر کے چیئرمین علی اکبر نے سکیورٹی کے لئے باضابطہ طور پر پولیس کو درخواست دے دی۔
ٹاؤن چیئرمین علی اکبر نے درخواست میں کہا ہے کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحرآفیس پاک کالونی وہ بطور ٹاؤن چیئرمین فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ روز قبل ایک افسوسناک واقعہ ہوا جس کے بعد ٹاؤن کے فرائض انجامی کے دوران میں اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہاہوں۔
چیئرمین علی اکبر نے پولیس حکام سے کہا کہ امن امان کی صورتحال دیکھتے ہوئے درخواست کرتاہوں کہ مجھے سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ میں ٹاؤن کی آفیشل مصروفیات جاری رکھ سکوں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کی پاک کالونی میں نامعلوم افراد نے کلینک پر فائرنگ کی تھی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن جانبحق ہوگئے تھے۔
