صفورا ٹاون کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد
کراچی:چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک ریلی کا ٹاؤن آفس سے کامران چورنگی تک کیا گیا جس میں میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو سمیت ٹاؤن کے افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیری عوام سے فلک شگاف لہو گرما دینے والے نعروں سے اظہار یکجہتی کیا.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانیوں کے دل دھڑکتے ہیں،کشمیری عوام کے ساتھ دل جان اور مال کے ساتھ کھڑے ہیں ،انڈیا کشمیر میں جارحیت بند کرے بصورت دیگر انجام وہ ہی ہوگا جو مئ 2025 میں ہوا،حق خود ارادیت استعمال کرنا کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں جلد ازجلد ملنا چاہیئے،کشمیری عوام کو ظلم وجارحیت کے باوجود ثابت قدم رہنے پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں
میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام نے ثابت کردیا کہ انہیں ظلم وجبر سے دبایا نہیں جاسکتا ،کشمیر اور پاکستان ایکدوسرے سے ہر لحاظ ے وابستہ ہیں ،یہ حقیقت انڈیا جتنی جلد سمجھ لے اتنا ہی اس کیلئے بہتر ہوگا.
صفورا ٹاؤن کے افسران امداد سولنگی، ارشاد خاصخیلی،عدنان بشارت،بلال اکرم اور لیاقت مگسی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا.
