کے ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی حاصل آمدنی سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں گے:آصف جان صدیقی

کے ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی حاصل آمدنی سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں گے:آصف جان صدیقی

کراچی: ادارہ ترقیات کراچی کے زیرِ اہتمام 3 اور 4 فروری 2026ء کو کمرشل پلاٹس کی نیلامی کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ نیلامی میں نارتھ کراچی ٹاؤن شپ، کورنگی ٹاؤن شپ اور سرجانی ٹاؤن شپ کے کمرشل پلاٹس پیش کیے گئے، جن میں سرمایہ کاروں اور شہریوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے اس موقع پر نیلامی کو ادارے کی مالی ریکوری کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں ادارے کے مالی استحکام میں معاون ثابت ہوں گی۔

ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے مزید کہا کہ کے ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے حاصل آمدنی سے کے ڈی اے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر نارتھ کراچی، کورنگی اور سرجانی ٹاؤن شپ کے 54 کمرشل پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے گئے، جن میں سے 28 کمرشل پلاٹس کے بولی دہندگان کامیاب قرار پائے گئے۔ اس طرح نیلامی کا مجموعی تناسب تقریباً 50 فیصد رہا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل سیل محمد معراج احمد کے مطابق نیلامی کی مکمل تفصیلات اور نتائج منظوری کے لیے آکشن کمیٹی کو ارسال کیے جائیں گے، جس کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں