تمام شاپنگ سینٹرز، سپور اسٹورز اور مالز میں فائر اینڈ سیفٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے:ناصر شاہ
کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لائنز ایریا پارکنگ پلازہ، جامع کلاتھ اور قیوم آباد میں واقع سپر اسٹور کا دورہ کیا جہںا وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی بھی موجود تھے۔
دورے کے موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی کے ڈی اے سے عمارتوں میں فائر اینڈ سیفٹی کے انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کی
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام شاپنگ سینٹرز، سپور اسٹورز اور مالز میں فائر اینڈ سیفٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کے باہر نکلنے کے لیے ایمرجنسی کے دروازوں کو یقینی بنایا جائے۔
