ٹاؤن میونسپل کمشنر لیاقت آباددریا خان پتافی کا جاری پولیو مہم میں امجد صابری ڈسپینسری کا دورہ

ٹاؤن میونسپل کمشنر لیاقت آباددریا خان پتافی کا جاری پولیو مہم میں امجد صابری ڈسپینسری کا دورہ

کراچی:  ٹاؤن میونسپل کمشنر لیاقت آباددریا خان پتافی نے جاری پولیو مہم میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صائمہ صفدر کے ہمراہ امجد صابری ڈسپینسری کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامات و کارکردگی کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن پولیو،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل آصف زیدی، اور پولیو ٹیم کے ورکرز بھی ان کے ہمراہ موجودہیں۔اس موقع پر میونسپل کمشنر دریا خان پتافی کو پولیو ٹیم کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی، فیلڈ میں درپیش مسائل، ویکسین کی دستیابی، ٹیموں کی حاضری، اور بچوں تک پولیو کے قطرے پہنچانے کے عمل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

میونسپل کمشنر نے پولیو ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

میونسپل کمشنر دریا خان پتافی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں پولیو مہم کے دوران درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صائمہ صفدر  نے کہا کہ پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کی مسلسل نگرانی، بروقت رپورٹنگ اور عوامی آگاہی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں پولیو ٹیمیں پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں