گورکھ ہِل کو سندھ کا عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنایا جا رہا ہے: سید ذوالفقار علی شاہ

گورکھ ہِل کو سندھ کا عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنایا جا رہا ہے: سید ذوالفقار علی شاہ

صوبائی وزیر سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ گورکھ ہِل پر برفباری ایک نایاب منظر ہے جو کئی برسوں بعد دیکھنے کو ملتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ مری کی طرز پر گورکھ ہِل سندھ کا قیمتی اثاثہ بن چکا ہے، جہاں جون اور جولائی میں بھی درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہتا ہے۔ یہاں موجود جدید ریزورٹ، رہائشی کمرے اور ریسٹورنٹس سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، جبکہ حالیہ فیسٹیولز نے اس کی کشش میں مزید اضافہ کیا ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی فوری مرمت جاری ہے تاکہ سیاحوں کو آسان رسائی مل سکے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوٹلز، چیئر لفٹس اور جدید سہولیات کی تعمیر سے گورکھ ہِل کو سندھ کا عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنایا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں