چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کا سی ون ایریا قبرستان کا دورہ، شبِ برات کے انتظامات کا حتمی جائزہ

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کا سی ون ایریا قبرستان کا دورہ، شبِ برات کے انتظامات کا حتمی جائزہ

کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے شبِ برات کے موقع پر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سی ون ایریا قبرستان کا دورہ کیا اور وہاں کیے جانے والے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن اور ان کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شبِ برات کے دوران قبرستان میں آنے اور جانے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات، پانی کی دستیابی، سرد موسم کے پیشِ نظر خصوصی اقدامات اور مجموعی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی سخت ہدایات دیں۔

چیئرمین فراز حسیب نے ڈائر یکٹر الیکٹریکل کو قبرستان میں روشنی کے انتظامات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں لائٹس موجود نہیں ہیں وہاں فوری طور پر لائٹس نصب کی جائیں تاکہ رات کے وقت زائرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے ڈائریکٹر پارکس کو بھی مخاطب کرتے ہوئے قبرستان میں پودوں کی چھٹائی، جھاڑیوں کی صفائی اور سبزہ کی بہتر دیکھ بھال کے احکامات جاری کیے تاکہ قبرستان کا ماحول صاف، خوشگوار اور محفوظ بنایا جا سکے۔

اس موقع پر چیئرمینز و وائس چیئرمینز، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن طفضل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین فراز حسیب نے واضح کیا کہ شبِ برات کے موقع پر عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں