جامشورو کے قریب حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

جامشورو کے قریب حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

جامشورو: کوٹری کے قریب قومی شاہراہ ٹھٹہ روڈ پر کار اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4خواتین دو بچوں سمیت 8افراد موقع پر جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کار مکمل تباہ ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، مختیار کار اور ریوینیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

امدادی سرگرمی جاری حادثہ میں جانبحق والوں میں غلام حیدر اسکی بیوی حاجی۔حسن بی بی،مسمات شینا۔رضا خان،عالم خان،شاہزیب خان اور مسمات طورا بی بی کے نام سے ہوئی ہے جانبحق افراد حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد زیل پارک کے بتائے جاتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ جامشورو امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں