سانحہ گل پلازہ کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی:ڈی سی ساؤتھ
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ بڑا سانحہ ہے چاہتے شفاف تحقیقات کریں،اتنی بڑی آگ کو صرف شارٹ سرکٹ کا کہہ کر نہیں چھوڑ سکتے، واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔
گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ فوری طور پر واقعے کو صرف الیکٹرک شارٹ سرکٹ نہیں کہا جا سکتا، آگ شارٹ سرکٹ سے لگی یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں
انہوں نے بتایا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔ بڑا سانحہ ہے چاہتے شفاف تحقیقات کریں۔ دروازے بند کیوں تھے اس حوالے سے گواہوں سے بیان لیے گئے ہیں جبکہ دروازے بند کیے جانے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، کسی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا ہے۔ اور ہم ہر پہلوں پر تفتیش بھی کر رہے ہیں۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا مزید کہنا تھا کہ کون سے دروازے بند تھے اور کونسے کھلے تھے، اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے، جس کی بھی غفلت سامنے آئی، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر بھروسہ نہیں کریں۔
