جماعت اسلامی کے منتخب نمائیندوں کی بی آر ٹی افسران سے ملاقات
کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع ، منظر عالم زمہ دار (شہری مسائل)، چیئرمین یو سی 4 راؤ عاطف شبیر، چیئرمین یو سی 7 سلیم کپاڈیا، کونسلر محمّد طلحہ ذوالفقار اور کونسلر محمّد صدیق مجید کی بی آر ٹی، ٹرانس کراچی اور کنسلٹنٹ کمپنی PMCSC کے افسران کے ساتھ بی آر ٹی کیمپ آفس میں تفصیلی اور طویل ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں بی آر ٹی کے جاری تعمیراتی کام کے باعث جناح ٹاؤن کی حدود میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور ان کے فوری و دیرپا حل کے لیے مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے مسائل کے حل میں تیزی لائی جائے گی، جس سے علاقے کے مکینوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
