پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی اسد امان اللہ کا ایم سی مومن آباد ٹاؤن کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ

پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی اسد امان اللہ کا ایم سی مومن آباد ٹاؤن کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ

کراچی: پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی و چیئرمین یونین کمیٹی 4 اسد امان اللہ نے میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن خالد حسین جتوئی کے ہمراہ اسلام نگر، یوسی 4 میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پیور بلاک اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد کام کے معیار اور افادیت کا عملی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران SHO مومن آباد معراج انور علاقہ معززین، منتخب کونسلرز، بلدیاتی افسران اور ٹاؤن انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اسد امان اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نصب کی گئی اسٹریٹ لائٹس کی بروقت دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مستقل طور پر روشنی کی سہولت میسر رہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد امان اللہ نے کہا کہ اسلام نگر اور یوسی 4 کے دیگر علاقوں میں عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیور بلاک اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے نہ صرف رات کے وقت آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ علاقے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام نگر میں سیوریج لائن کی تنصیب اور نئی پانی کی لائن بچھانے کے کام کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو طویل عرصے سے درپیش بنیادی مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد علاقے میں نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن خالد حسین جتوئی نے اس موقع پر کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ منتخب نمائندوں کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو شفاف، معیاری اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر علاقہ معززین نے مشترکہ تعریفی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسلام نگر میں اسد امان اللہ کی قیادت میں پہلی مرتبہ باقاعدہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے اور مکمل بھی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم رہا، تاہم پیور بلاک اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سیوریج لائن ڈالنے اور نئی پانی کی لائن کے منصوبوں سے اسلام نگر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔

علاقہ معززین نے اسد امان اللہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے عملی خدمت کی مثال قائم کی ہے، جس پر اہلِ علاقہ دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں اور مستقبل میں بھی ان سے اسی طرح عوامی خدمت کی توقع رکھتے ہیں۔دورے کے اختتام پر علاقہ مکینوں نے اسد امان اللہ اور ٹاؤن انتظامیہ کے حق میں نعرے لگائے اور ترقیاتی کاموں کے تسلسل کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں