میونسپل کمشنر منگھوپیر ٹاؤن کی زیر صدارت اجلاس،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

میونسپل کمشنر منگھوپیر ٹاؤن کی زیر صدارت اجلاس،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر ٹاؤن میں بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی کارکردگی میں بہتری، ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور عوامی سہولیات کے معیار کو بلند کرنے کے مقصد سے ایک اہم انتظامی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت میونسپل کمشنر منگھو پیر ٹاؤن احمد یار نے کی۔

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر ٹاؤن میں بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی کارکردگی میں بہتری، ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور عوامی سہولیات کے معیار کو بلند کرنے کے مقصد سے ایک اہم انتظامی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت میونسپل کمشنر منگھو پیر ٹاؤن احمد یار نے کی۔

اہم انتظامی میٹنگ میں میونسپل کمشنر منگھو پیر ٹاؤن احمد یار ,وائس چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن رانا محمد عارف، سپرنٹنڈنٹ انجینیئر ذوالفقار جتوئی ,فیاض محمد چنہ (اکاؤنٹ آفیسر)، قدیر احمد (ڈائریکٹر ایچ آر ایم)،.مظہر شاہ(اے ڈبل ای بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ)، ، سلیم دربار (ڈائریکٹر پارکس)، اکبر بھمرو (ڈائریکٹر ٹیکسیشن)، غفار جتوئی (ڈائریکٹر روڈ کٹنگ)،  فہد کاکے پھوٹو (اے ڈبل ای ایم اینڈ آئی ڈیپارٹمنٹ)، ثریہ عابد رحمانی (ڈائریکٹر لینڈ)، ڈائریکٹر انفارمیشن اسد صدیقی، سب انجینیئر طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن لیاقت صوبہ, ڈائریکٹر برائے قانون عامر ۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسلم بروہی  اور ٹاؤن کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران منگھو پیر ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں کی تعمیر ، پارکس کی دیکھ بھال، صفائی و ستھرائی، مالی نظم و نسق،  اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانت داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

اہم انتظامی میٹنگ میں ایک واضح اور جامع لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا، جس کے تحت تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ آپس میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں، ترقیاتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں اور منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔ میٹنگ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منگھو پیر ٹاؤن کو شہرِ کراچی کا ایک مثالی اور ماڈل ٹاؤن بنایا جائے گا، جہاں شفافیت اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح حاصل ہو۔

میونسپل کمشنر منگھو پیر ٹاؤن احمد یار نے اہم انتظامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کے افسران مجموعی طور پر اچھا کام کر رہے ہیں، تاہم کارکردگی میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو مزید سنجیدگی اور باہمی تعاون کے ساتھ ادا کریں تو منگھو پیر ٹاؤن کو ترقی کے حوالے سے ایک نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ منگھو پیر ٹاؤن صفائی، ترقیاتی کاموں، انتظامی نظم و نسق اور عوامی سہولیات کے حوالے سے کراچی کے بہترین ٹاؤنز میں شمار ہو۔ اس مقصد کے لیے عوامی مسائل کے فوری حل، شفافیت اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اہم انتظامی میٹنگ کے اختتام پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ طے شدہ لائحہ عمل پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کیا جائے گا اور منگھو پیر ٹاؤن کی بہتری، خوبصورتی اور عوامی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں