لانڈھی ٹاؤن  کی یوسی 10 میں پیور بلاک، پارک، اسٹریٹ لائٹس ماڈل محلے کا افتتاح

لانڈھی ٹاؤن  کی یوسی 10 میں پیور بلاک، پارک، اسٹریٹ لائٹس ماڈل محلے کا افتتاح

کراچی: لانڈھی ٹاؤن یونین کونسل 10 میں مختلف ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی محترم منعم ظفر نے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان، امیر جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، وائس چیئرمین محمد عمران اور چیئرمین یوسی 10 عبدالحفیظ سمیت جماعتِ اسلامی کے ذمہ داران اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ترقیاتی منصوبے کے تحت علاقے میں 67 ہزار رننگ فٹ پیور بلاک بچھا کر 12 گلیوں کی معیاری تعمیر مکمل کی گئی۔ اس کے ساتھ سیوریج نظام کی بہتری کے لیے نکاسیٔ آب کے انتظامات درست کیے گئے اور 110 مین ہولز کو مضبوط رنگ ڈھکنوں سے محفوظ بنایا گیا۔ اہلِ علاقہ کے لیے سرکاری جگہ کا قبضہ مافیا سے قبضہ چھڑا کر ناصر خان میو خوبصورت پارک تعمیر کر کے عوام کے حوالے کیا گیا جبکہ رات کے وقت سہولت اور تحفظ کے لیے اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی سیاست محض دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور لانڈھی ٹاؤن کی متعدد یوسیز میں ماڈل محلے۔پارکس۔سیوریج واٹر پیور بلاک گلیاں ۔اسڑیٹ لائٹس کی تنصیب جیسے منصوبے اسی سوچ کا عملی ثبوت ہیں۔ چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوامی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے چیئرمین عبدالحفیظ نے کہا کہ یوسی 10 کو ہر لحاظ سے ماڈل یوسی بنایا جائے گا، جبکہ امیر جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔اہلِ علاقہ نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کی کارکردگی کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں