چئیرمین صفورا ٹاون نے تجاوزات کے خاتمے اور مونومنٹ تعمیر کی ہدایت کردی

چئیرمین صفورا ٹاون نے سچل میں مونومنٹ کی فوری تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کردی

کراچی: چئیرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی کی ہدایت پر ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر امداد سولنگی کی زیر نگرانی مختلف ترقیاتی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں.

گرین بیلٹس کی درستگی کے ساتھ سچل میں خوبصورت مونومنٹ تعمیر کیا جارہا ہے جو کہ عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

چئیرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ سچل میں مونومنٹ کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے جبکہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے ختم کیلئے جو اقدامات کئے جارہے ہیں انہیں جاری رکھ کر شہریون کو ریلیف فراہم کیا جائے ،مونومنٹس شہر کی پہچان ہوتے ہیں سچل کا مونومنٹ بھی ایک علیحدہ پہچان کا موجب بنے گا.

راشد خاصخیلی نے کہا کہ عوامی بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں کہ ٹاون کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بھی کام کئے جائیں الحمداللہ صفورا ٹاون کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور ایسی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں کہ ٹاون کی ہر یوسی کے مسائل کو حل کیا جائے جس کیلئے دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.تمام مسائل ایک ساتھ حل نہیں کرسکتے لیکن یہ عزم ہے کہ ان شاءاللہ اپنے بلدیاتی دور میں انہیں دور کرلیں گے.ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی سمیت

ڈائریکٹر پارکس غوث بخش ہارکوں،گرین بیلٹس کے حوالے سے اور ڈائریکٹر انسداد تجاوزات محمد کامران اور ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ حسین شاہ ودیگر اچھا کام کر رہے ہیں.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں