متعلقہ ادارے گل پلازہ میں آگ لگنے کی وجوہات کی فوری اور شفاف تحقیقات کریں: افضل حمید
سینیئر نائب چیئرمین آباد سید افضل حمید کا گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
افضل حمید کا متاثرہ افراد اور دکانداروں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
سید افضل حمید نے کہا کہ متعلقہ ادارے آگ لگنے کی وجوہات کی فوری اور شفاف تحقیقات کریں، واقعے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ناقابلِ تلافی ہے، سید افضل حمید
سینیئر نائب چیئرمین آباد سید افضل حمید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آگ سے متاثرہ تاجروں اور فیملیز کی ہر ممکن مدد کی جانی چاہیے،حکومت متاثرین کی فوری داد رسی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرے۔
