چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن سے سندھ سالڈ ویسٹ کے جی ایم اور ایم ڈی کی ملاقات

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن سے سندھ سالڈ ویسٹ کے جی ایم اور ایم ڈی کی ملاقات

کراچی: چیئر مین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے مر کز ی دفتر میں سندھ سالڈ ویسٹ کے جنرل منیجر حسین اور منیجنگ ڈائریکٹر طارق نظامی کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں لیاقت آباد ٹاؤن میں کچرے کی بروقت اٹھان، صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن طفزل، سینی ٹیشن اعظم ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے علاقے میں صفائی کے موجودہ حالات، کچرے کے ڈھیر، بروقت گاڑیوں کی عدم دستیابی اور بعض مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کی۔

چیئرمین فراز حسیب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حکام پر زور دیا کہ لیاقت آباد جیسے گنجان آباد علاقے میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق نظامی اور جنرل منیجر حسین نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور نشاندہی کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں