معروف اینکر اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا

معروف اینکر اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اقرار الحسن نے اپنی نئی سیاسی جماعت’پاکستان عوام راج تحریک‘ کے نام کا اعلان کیا۔

اقرار الحسن نے اعلان کیا کہ ’میں کبھی کوئی سیاسی، پارٹی عہدہ یا پھر سرکاری پوزیشن نہیں لوں گا‘۔میں اللہ اور اُن کے نبی کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ پارٹی یا سرکاری سطح پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔

معروف اینکر اقرار الحسن کہا کہ میں کسی دوسری یا اپنی پارٹی سے کوئی فائدہ بھی حاصل نہیں کروں گا۔ وہ اپنی جماعت کی سرگرمیاں جلد ملک بھر میں شروع کریں گے۔

اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی ایک جمہوری پلیٹ فارم ہے جس کے مالک پاکستان کے عوام ہیں اور دیگر جماعتوں کی طرح کوئی خاندان یا شخصیت اسکا وارث نہیں ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں