لانڈھی ٹاؤن کی یوسی 8 کا پہلا ماڈل محلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل

لانڈھی ٹاؤن کی یوسی 8 کا پہلا ماڈل محلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل

لانڈھی ٹاؤن کی یوسی 8 کا پہلا ماڈل محلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جو عوامی خدمت کی ایک روشن مثال ہے۔اس منصوبے کے تحت64  ہزار رننگ فٹ پیور بلاک لگا کر 18 گلیوں کی تعمیر مکمل کی گئی۔

110 مین ہول رنگ ڈھکنوں کے ساتھ محفوظ انداز میں کور کیے گئے،ایک بڑا عوامی پارک مکمل کر کے اہلِ علاقہ کے حوالے کیا گیا جبکہ ایک چھوٹا پلے گراؤنڈ جدید پیور ٹف ٹائل کے ساتھ تیار کیا گیا۔

اس ماڈل محلہ میں 120 گز کے 250 رہائشی یونٹس اور 2000 سے زائد آبادی کو بہتر، محفوظ اور باوقار شہری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ کامیاب منصوبہ ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی لانڈھی، وائس چیئرمین اور یونین کونسل کی پوری ٹیم کی محنتوں سے تکمیل کو پہنچا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں