گلبرگ ٹاؤن کی رٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں چیک تقسیم
کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر ٹاؤن آفس میں میونسپل کمشنر امجد علی پتافی نے ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں 87 لاکھ روپے(870000)سے زائد کے چیک تقسیم کیے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ, بجٹ آفیسر وسیم احمد, ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے
اس موقع پر میونسپل کمشنر امجد علی پتافی نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگیاں آپ لوگوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کے واجبات کی بروقت فراہمی منتخب بلدیاتی قیادت کے عزم کا مظہر ہیں ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی طویل خدمات کا تقاضہ ہے کہ ان کے واجبات فوری اور مکمل طور پر ادا کیے جائیں تاکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی مشکلات سے محفوظ رہیں۔’
‘انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سب ڈیپارٹمنٹوں کی فوری کاروائی اور محکمہ فائنانس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خاص طور پر بجٹ آفیسر وسیم احمد کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت کے باعث تمام ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی ممکن ہوئی۔
اس موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ”ریٹائرڈ ملازمین کی امیدیں لیو انکیشمنٹ اور پنشن سے وابستہ ہوتی ہیں۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ رقم ان ملازمین کو بروقت ادا کر دی جائے ٹاؤن انتظامیہ یہ تمام رقم O.Z.T فنڈ اور اپنے آن سورس سے ادا کر رہا ہے گلبرگ ٹاؤن عوام کو بلدیاتی سہولیات کے ساتھ ساتھ ملازمین کو ان کا حق بھی بروقت ادا کررہا ہے جو کہ ان کا حق ہے تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین نے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اور چیئرمین نصرت اللہ کا بروقت واجبات ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
