صفورا ٹاؤن کو مسائل سے پاک ٹاؤن بنا کر دکھائیں گے:راشد خاصخیلی

صفورا ٹاؤن کو مسائل سے پاک ٹاؤن بنا کر دکھائیں گے:راشد خاصخیلی

کراچی: چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں افسران ولیگل ایڈوائزر کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ نے بھی شرکت کی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں اب اس کی رفتار کو مزید تیز کریں گے اور مرحلہ وار مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

افسران وملازمین اپنے اپنے محکمہ جات کے لحاظ سے کارکردگی کو بہتر کریں ،غفلت وکوتاہی اب بالکل برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صفورا ٹاؤن کو مسائل سے پاک ٹاؤن بنا کر دکھائیں گے جس سے مکین بھرپور طریقے سے مستفید ہونگے

انہوں نے ٹریڈ لائسنس اور پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کے حوالے سے کہا کہ اس میں بہتری آئ ہے لیکن اب بھی کئ جگہوں پر گنجائش موجود ہے جسے بہتر کر کے اسے کئ گنا بڑھایا جاسکتا ہے لہذا لوکل ٹیکسز سے متعلق محکمہ جات ریکوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جہاں انہیں لوکل ٹیکس ریکوری میں رکاوٹ کا سامنا ہو اسے لیگل ایڈوائزر کی مدد سے بہتر کیا جائے.

لیگل ایڈوائزر،نثار نوشاد،افسران ارشاد خاصخیلی،امداد سولنگی ،محمد کامران ودیگر نے ٹاؤن کی بہتری کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائ جبکہ افسران نے اس بات کی یقین دہانی کروائ کہ وہ ٹاؤن کی بہتری کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں