نارتھ کراچی کے سیکٹر 5C-4 اور سیکٹر 11-A میں پیور بلاک کے کام کا آغاز

نارتھ کراچی کے سیکٹر 5C-4 اور سیکٹر 11-A میں پیور بلاک کے کام کا آغاز

کراچی: نارتھ کراچی کے علاقوں سیکٹر 5C-4 اور سیکٹر 11-A میں پیور بلاک کی تنصیب کے ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا اور پیور بلاک کے منصوبے کے آغاز سے قبل کی جانے والی تیاریوں اور دیگر تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر یونین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی اورٹاؤن کے متعلقہ افسران اور عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی کے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ پیور بلاک کی تنصیب سے گلیوں کی حالت بہتر ہوگی اور برسوں سے درپیش مسائل میں واضح بہتری آئے گی۔ ترقیاتی منصوبے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھ کر شروع کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور استعمال ہونے والا میٹریل سرکاری معیار کے مطابق ہو۔

چیئرمین نے کہا کہ کام کی رفتار برقرار رکھی جائے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد سہولت میسر آ سکے۔ ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں مرحلہ وار ترقیاتی کام جاری ہیں اور دستیاب وسائل کو شفاف انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے وہ خود فیلڈ میں جا کر کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔

دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پیور بلاک کی تنصیب سے علاقہ مکینوں کو دیرپا ریلیف حاصل ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں