سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں لینڈریونیو ایکٹ 1967پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں لینڈریونیو ایکٹ 1967پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں فیلڈ افسران کی لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 پر تربیت کے حوالے سے ایک ورکشاپ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں منعقد کیا گیا۔

کمشنر سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو کی خصوصی ہدایت پر سیسی کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کی لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت سوشل سیکورٹی کنٹری بیوشن کے واجبات کی وصولی کے طریقہ کار سے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

آچر خاصخیلی سابق اسسٹنٹ کمشنر اور ممبر ریونیو مینیجمنٹ بورڈ نے افسران کو لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 بلخصوص سیکشن 80, 81 اور سیکشن 83 کے تحت قانونی طریقہ کار پر مکمل بریفنگ دی، اس  موقع پر افسران کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن بھی ہوا

تربیتی ورکشاپ میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ سمیت سیسی کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے اس موقع مہمان گرامی آچر خاصخیلی کو کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے سیسی کی یادگاری شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں