امیر جماعت اسلامی کراچی نے گلبرگ ٹاؤن نے 5روزہ گل داؤدی شو کا افتتاح کردیا
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ،میونسپل کمشنر امجد علی پتافی،ڈاریکٹرباغات ندیم حنیف و دیگر یوسی چیئرمین کے ہمراہ مرکز کھیل و ثقافت، فیڈرل بی ایریا بلاک 11 میں 5روزہ گل داؤدی شو کا افتتاح کردیا۔
منعم ظفر خان نے گل داؤدی شو کا دورہ کیا اور ٹاؤن چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔گل داؤدی شو 2001 سے شروع کیا گیا ہے۔ شو میں 100 سے زائد رنگوں کے پھول 10 ہزار سے زائد پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ٹاؤن انتظامیہ اپنی نرسری میں پھول اور پودے تیار کیے جاتے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن میں 16 ایکڑ پر مشتمل نرسری قائم ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گل داؤدی شو کے افتتاح کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گل داؤدی شو کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے شہر بھر میں خوبصورتی کے فروغ، صحت مند ماحول کی فراہمی اور عوام کو معیاری تفریح مہیا کرنے کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔ بلدیاتی ادارے اگر اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ کام کریں تو کراچی ایک بار پھر روشنیوں اور رنگوں کا شہر بن سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی اپنی نرسری میں پھولوں اور پودوں کی تیاری خوش آئند عمل ہے جو نہ صرف شہر کی تزئین و آرائش میں مددگار ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا بھی باعث بن رہی ہے۔
منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ، وائس ٹاؤن چیئرمین محمد الیاس اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب گل داؤدی شو کے انعقاد پر مبارکباد دی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے مثبت اور خوبصورت اقدامات کو سراہیں اور پارکس و عوامی مقامات کی حفاظت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ گل داؤدی شو گلبرگ ٹاؤن کی ایک خوبصورت روایت ہے جو 2001 سے تسلسل کے ساتھ جاری ہے، اور اس کا مقصد عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں قدرتی حسن اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا ہے۔ چیئرمین نصرت اللہ نے بتایا کہ اس شو میں 100 سے زائد اقسام اور رنگوں کے پھولوں کے 10 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ عوامی پارکس، گرین ایریاز اور تفریحی مقامات کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کام اجتماعی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں، اور آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اسی جذبے کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔
