لیاقت آباد ٹاؤن کے زیرِاہتمام محمدی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کی اختتامی تقریب

لیاقت آباد ٹاؤن کے زیرِاہتمام محمدی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کی اختتامی تقریب

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے زیرِاہتمام محمدی گراؤنڈ میں 24 تا 27 دسمبر منعقد ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کی اختتامی تقریب شاندار اور پُروقار انداز میں منعقد کی گئی۔تقریب میں امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ دسطی کامران سراج اور معزز مہمانانِ گرامی کی خوصوصی شرکت۔اختتامی تقریب میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو ٹرافی، انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور امیر جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور شیلڈ پیش کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے کہ انہوں نے محمدی گراؤنڈ جیسے معیاری کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ممکن بنایا، اور خوشی کی بات ہے کہ بہت سے وہ بچے جو پہلے غیر صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل تھے، اب کھیلوں کے میدانوں کا رخ کر رہے ہیں۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ان سرگرمیوں میں خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن نے خواتین کے لیے بھی چار دیواری کے اندر محمدی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی باقاعدہ سہولیات فراہم کیں، جو ایک قابلِ تقلید اور مثالی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین فراز حسیب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بچوں اور خواتین دونوں کے لیے ایک محفوظ اور مثبت پلیٹ فارم فراہم کیا۔

امیر جماعتِ اسلامی ضلع  گلبرگ وسطی کامران سراج نے کہا کہ محمدی گراؤنڈ اور محمدی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جانے والی یہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کو نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کا شعور دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد عوام کو بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریح فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمدی گراؤنڈ اور محمدی اسپورٹس کمپلیکس کو کھیلوں کا مرکز بنانے کا مقصد یہی ہے کہ بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو اپنے ہی علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آ سکیں۔آئندہ بھی اس نوعیت کی کھیلوں کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں