کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سکھر میں اسپتال و ڈسپنسریوں کا اچانک دورہ
کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن، ہاڈی بخش کلہوڑو نے سکھر سرکل، سیسی سکھر پولی کلینک اسپتال اور سیسی سکھر ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر قائم مقام چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر توقیر احمد سومرو، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن بخش رند، ڈائریکٹر سکھر ڈائریکٹوریٹ عابد پہنور کے علاوہ سرکل، ہسپتال اور ڈائریکٹوریٹ کے دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔ کمشنر سیسی نے دورے کے دوران سنٹرل میڈیکل اسٹور، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، او پی ڈی اور وارڈز کی مجموعی صورتحال، صفائی و ستھرائی کے انتظامات اور دفتری نظم و نسق کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر سیسی کو درپیش مسائل اور دیگر امور سے آگاہ کیا، جس پر کمشنر سیسی نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اور جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
کمشنر سیسی نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران و عملے کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید مستعدی، دیانت داری اور خلوص کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کی۔ آخر میں کمشنر سیسی نے مجموعی انتظامات اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور سندھ سوشل سیکورٹی کی بہتری کے لیے کئے جانے والے حالیہ اقدامات پر عملدرآمد کو مزید مؤثر، منظم اور تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سکھر میں اسپتال و ڈسپنسریوں کا اچانک دورہ
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
