سمندری طوفان کراچی اور بدین سے 15 جون کو ٹکرانے کا امکان، ایمرجنسی نافذ، سی ویو کے راستے بند

بحریہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان بیپر جوائے پلے کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی سے تقریبا 600 کلومیٹر جنوب میں، ٹھٹھہ سے 580 کلومیٹر جنوب اور اورمارا سے 710 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔

طوفان کے مرکز اور اطراف میں ہوائیں 160-180 اور زیادہ سے زیادہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہیں۔یہ طوفان 14 جون کی صبح تک شمالی سمت اور اس کے بعد شمال مشرف سمت میں حرکت کرےگا،  کیٹی بندر، سندھ اور انڈین گجرات کی ساحلی پٹی سے 15 جون کی دوپہر کے دوراں شدید سمندری طوفان کی صورت میں ٹکرانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے جنوب مشرقی سندھ کے ساحلی پٹی تک پہنچنے کی صورت میں 13 سے 17 جون کے دوران ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، اور عمرکوٹ کے اضلاع میں وسیع پیمانے پر آندھی، – گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور کہیں کہیں انتھائی شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

14 جون سے 16 جون کے دوران رکراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیاراور میرپورخاص کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور کہیں کہیں انتھائی شدید بارش کا بھی امکان ہے۔

اودھر ضلع بدین میں انتظامیا نے سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ایمرجنسی  نافذ کردی ہے۔

https:/latest-news/2758/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں