قائداعظم محمدعلی جناحؒ ایک عہدساز شخصیت کے مالک تھے:چیئرمین صدر ٹاؤن

قائداعظم محمدعلی جناحؒ ایک عہدساز شخصیت کے مالک تھے: چیئرمین صدر ٹاؤن

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح  ایک عہدساز شخصیت کے مالک تھے ایسے قدآور عظیم قائدرہتی دنیا تک ہر پاکستانی کے دل میں زندہ وجاوید رہیں گے وہ بے شک ہمارے لئے عطیہ خداوندی کی حیثیت رکھتے ہیں 25 دسمبر کا دن ہمیں قائد اعظم کی پاکستان کیلئے کی گئی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہدکی یاددلاتا ہے آج ہم سب مل کر عہد کریں کہ بابائے قوم کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیروترقی کیلئے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں گے ملک کی سا  لمیت، استحکام،امن و بھائی چارہ کے فروغ کیلئے آپس کے تمام اختلافات کو ختم کرکے پاکستان کو دور جدید کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کریں گے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر دئیے گئے اپنے پیغام میں چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہاکہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور سرزمین پاکستان ہمارے لئے قائد اعظم کی محنت و مشقت،صداقت،عزم وشجاعت اور صبرو استقامت کا فیض ہے اب ہم پر فرض ہے کہ پاکستان کے استحکام و تحفظ کیلئے اجتماعی کوششیں کریں تا کہ ملکی وحدت و سا  لمیت پر کوئی آنچ نہ آنے پائے دریں اثناء مسیحی برادری کو ان کے سب سے بڑے مذہبی تہوار کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان تمام انبیاء اکرام پر ایمان لاناہم پر فرض ہے حضرت عیسٰی علیہ السلام بھی اللہ پاک کے سچے نبی تھے اور انہوں نے بنی نوح انسان کو فلاح و بہبوداور عالم انسانیت کو امن و آشتی کا پیغام دیاشیطانی قوتوں کے خلاف حق کا علم بلند کیا اوربڑائی کے تمام رتبوں کو ختم کرکے اخوّت و رواداری کا درس دیا

منصور احمد شیخ نے کہا کہ ہمارانصب العین ہے کہ صدر ٹاؤن  میں رہنے والے تمام افراد کو بلاامتیازرنگ ونسل اور مذہب تمام تربلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہرسطح پر باہم اتحادوبھائی چارے کا پیغام عام ہوصدر ٹاؤن کی حدودمیں مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد آبادہے اور صدر ٹاؤن  انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ انہیں کرسمس کے موقع پربلدیاتی سہولیات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہ ہو۔

اس موقع پرچیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی عبادات میں دنیا اور خصوصاّ پاکستان میں امن و سلامتی،بھائی چارے،محبت و اخوّت کے قیام کے لئے خصوصی د’عا کریں۔واضح رہے کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مسیح ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ 22دسمبر کو جاری کر دی گئی تھی اس موقع پرتمام مسیح ملازمین کی جانب سے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کے اس اقدام پرمسرت کا اظہار کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں