تبلیغی اجتماع کے موقع پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کی ہدایت پر غیر معمولی اور بروقت انتظامات

تبلیغی اجتماع کے موقع پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کی ہدایت پر غیر معمولی اور بروقت انتظامات

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن میں منعقد ہونے والے عظیم الشان تبلیغی اجتماع کے موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کی جانب سے غیر معمولی، بروقت اور مثالی انتظامات کیے گئے۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی سربراہی اور براہِ راست نگرانی میں یونین کونسل ون کے علاقے غازی گوٹھ، یو سی ۳ ٹی سی ایف سے  لے کر  اور نیا ناظم آباد تک سڑک کی مرمت و ہمواری کے بعد اسے مکمل طور پر قابلِ آمد و رفت بنا دیا گیا۔جبکہ تبلیغی اجتماع کے اطراف میں آنے والی تمام یونین کونسلز اور منگھوپیر ٹاؤن کی حدود میں شامل دیگر علاقوں میں بھی تمام ضروری ترقیاتی و بلدیاتی کام بروقت مکمل کیے گئے۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے گزشتہ شب سے لے کر صبح تک خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام کاموں کی نگرانی کی۔ انہوں نے رات بھر جاگ کر افسران اور عملے کے ساتھ موقع پر رہتے ہوئے سڑکوں  کی مرمت و بحالی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی، سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ، اسپرے مہم، صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی، سیوریج سے متعلق مسائل کے فوری حل اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا، تاکہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے اللہ کے مہمانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ “آج جو ہم ان دنوں جاگ رہے ہیں، راتیں قربان کر رہے ہیں، یہ سب صرف اور صرف اللہ کی رضا، عوام کی خدمت اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے ہے۔ چند دن کی نیند قربان کرنے سے اگر آخرت میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اجر حاصل ہو جائے تو یہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔”

انہوں نے افسران اور عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ کام دنیاوی نہیں بلکہ دینی خدمت ہے، اور اللہ تعالیٰ اس نیت پر ضرور اجر عطا فرمائے گا۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ وہ خود کل سے ان شاء اللہ تبلیغی اجتماع گاہ میں پورا دن موجود رہیں گے اور انتظامات کی نگرانی کریں گے،کیونکہ یہ ان کا ہر سال کا معمول ہے۔جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے، ہمارے والد ہمیں تبلیغی اجتماع میں ساتھ لے کر آتے تھے، اور آج بھی ہم خود اس اجتماع میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے، اور ہم اپنے بچوں کو بھی اجتماع میں لائیں گے تاکہ انہیں بھی دین، خدمت اور اجتماع کی برکتوں سے جوڑا جا سکے۔”

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف، یو سی ون کے کونسلر جاوید بروہی ، منگھوپیر ٹاؤن کے افسران و انتظامیہ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندگان موجود تھے، جنہوں نے چیئرمین کی قیادت میں بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ اس کے علاوہ یونین کونسل کے منتخب نمائندے بھی موقع پر موجود رہے۔

اہلِ علاقہ اور تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد نے منگھوپیر ٹاؤن انتظامیہ اور چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی شبانہ روز محنت، ذاتی دلچسپی اور دینی جذبے کو سراہتے ہوئے ان اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ ایسے انتظامات عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں