کسی بھی ادارے کے انتظامی ڈھانچے میں جونیئر کلرکس کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے:وائس کمشنر سیسی
کراچی: کسی بھی ادارے کے انتظامی ڈھانچے میں جونیئر کلرکس کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔اگر بنیاد ہی مضبوط نہ ہو تو عمارت کھڑی نہیں رہ سکتی۔ان خیالات کا اظہار وائس کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی سکندر بلوچ نے سیسی ہیڈآفس میں جونیئر کلرکس کے لئے "Working of SESSI and Duties of Junior Clerks” کے موضوع پر ترتیب دیے گئے ایک روزہ تربیتی کورس کے اختتامی اجلاس میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ تربیتی کورس میں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے بھی شرکت کرنا تھی مگر وہ دوسری میٹنگز میں مصروف ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں شعبہ تعلقات عامہ و تربیت و تحقیق کی طرف اس تربیتی کورس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ادارے کے تمام افسران و اسٹاف کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرسوفٹ ویئر سے متعلق تربیتی کورسز کاانعقاد کیاجائےتاکہ وہ ادارے کیلئے مزید بہترطریقے سے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔
تربیتی کورس سے ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمنسٹڑیشن سیسی ثناء اللہ خان نے شرکاء کو لیکچر دیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ و تربیت تحقیق زاہد بٹ بھی موجود تھے۔
وائس کمشنر سیسی نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنی مخصوص ذمہ داریوں سے آگاہ ہونے کے لئے تربیتی کورسز صلاحیتوں کی نشوونما کا بہترین ذریعہ ہیں۔دوسروں کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھاکر کارکردگی کے معیار کو خوب سے خوب تر کیا جاسکتا ہے۔
سیسی کا شعبہ تربیت اسی مقصد کے تحت قائم کیا گیا ہے کہ ادارے سے منسلک افسران اور اسٹاف کو ہر مرحلے پر تربیت کے مواقع حاصل ہوں۔انہوں نے تمام جونیئر کلرکس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کمپیوٹر کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ قبل ازیں تربیتی کورس کا افتتاح تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈئریکٹر تربیت وتحقیق محمدزاہد بٹ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تربیتی کورس کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔
ڈائریکٹرٹریننگ نے بتایا کہ سیسی کے شعبہ تربیت کے زیراہتمام ادارے سے منسلک جونیئر کلرکس کے لئے یہ کورس منعقد کیا گیا ہے جس میں ادارے کے مختلف دفاتر سے حال ہی میں پروموٹ اور نئے بھرتی ہونیوالے جونیئر کلرکس نے شرکت کی۔
تربیتی کورس میں نظامت کے فرائض پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے محمدذکی خان نے انجام دیئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ثناء اللہ خان نے اپنے لیکچر میں جونیئرکلرکس کو سندھ سوشل سیکورٹی سے متعلق بتایا اورانہیں ادارے میں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیل سے بتایاتاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔ آخر میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ نے کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
