گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پرکرسمس کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر کرسمس کے سلسلے میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا مقصد لوگوں کے درمیان بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔پروگرام کے میزبان وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، میونسپل کمشنر محمد نواز مہر اور پارلیمانی لیڈر میر عباس تالپور تھے، جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر لعل چند اکرانی صدر صوبہ سندھ منارٹی ونگ اور مشتاق منٹو بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام مہمانانِ خصوصی اور قائدین نے کرسمس کی خوشیوں میں شامل تھے۔
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں تمام شہریوں، خاص طور پر ہمارے اقلیتی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ تہوار محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام لے کر آتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ زندگی گزاریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت، خوشحالی اور امن عطا فرمائے۔
میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ کرسمس کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہمارے اقلیتی بھائیوں و بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ تہوار نہ صرف خوشیوں کا پیغام ہے بلکہ بھائی چارے، محبت اور امن کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔
پارلیمانی لیڈر میر عباس تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور میں بھی کرسمس کے موقع پر میں تمام شہریوں، خاص طور پر ہمارے اقلیتی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ رہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں۔
ڈاکٹر لعل چند اکرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے میں اس کرسمس کے پرمسرت موقع پر میں تمام شہریوں، خاص طور پر اقلیتی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ تہوار ہمیں محبت، بھائی چارے اور امن کے حقیقی جذبے کی یاد دلاتا ہے۔
اقلیتی کونسل ممبر سنی عاشق مسیح نے کہا کہ کرسمس کے خوشیوں بھرے موقع پر میں تمام شہریوں، خصوصاً ہماری مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور خاص طور پر چیئر مین گڈاپ ٹاؤن اور میو نسپل کمشنر کا جن کی بدولت یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں موجود تمام شرکاء کرسمس کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس موقع پر کونسل ممبر عیسیٰ بلوچ، کونسل ممبر دانش برفت اور گڈاپ ٹاؤن کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
