خیرپور- لاڑکانہ شاہراہ بلاک، ملزمان کی مسافروں سے لوٹ مار
گزشتہ رات 8/10 نامعلوم مسلح افراد نے دو کوچز نمبر ESB 450 شہزادہ کوچ PVA 222 وڑائچ کوچ جو صادق آباد سے کراچی جارہی تھی کو غلام خان لاشاری روڈ کے قریب نیوہڑی کو روک لیا۔
مسلح افراد نے دو مسافر بسز کو یرغمال بنا کرمسافر پر تشدد شروع کردیا اور زیورات، موبائیل فون، نقدی اور قیمتی سامان لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔
