محکمہ ایکسائز، و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی کاروائی، منشیات برآمد
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کراچی کے ضلع شرقی ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کی
کاروائی کے دوران عالمی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 142.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق برآمد منشیات نادرن بائی پاس کے قریب ایک احاطے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی،برآمد منشیات کے حوالے سے سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں اور خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو پھیلا دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی کامیاب کاروائی پر نارکوٹکس کنٹرول ونگ ضلع شرقی کی ٹیم کو مبارکباد
مکیش کمار چاولہ کی منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت
