کراچی میں عالمی کتب میلہ جاری،50فیصد تک رعایتی قیمت پر کتابوں کی فروخت

کراچی میں عالمی کتب میلہ جاری،50فیصد تک رعایتی قیمت پر کتابوں کی فروخت

کراچی: کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر (KWBF) کے دوسرے دن بھی شائقین کتب کا تانتا بندھا رہا ۔

صبح سے ہی اسکولز، کالج، جامعات، مدارس کے طلبہ، مذہبی، سماجی، ادبی، صحافتی شخصیات نے میلے کا دورہ کیا اور اپنی  پسند کی کتابیں خریدیں ۔کراچی ورلڈ بک فیئر میں پبلشرز اور بک سیلرز کی جانب سے 30سے 50فیصد تک رعایتی قیمت پر کتب فروخت کی جارہی ہیں۔

کراچی عالمی کتب میلے میں نجی بینک نے ے ٹی ایم وین کی سہولت بھی فراہم کی ہے ۔

اے ٹی ایم کی وین نمائش کے آخری دن تک موجود رہے گی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمولینس کا بھی انتظام ہے۔

پبلشرز اور بک سیلرز کا کہنا تھا کہ پانچ روز کراچی عالمی کتب میلہ میں آنیوالے شائقین کتب کاکہنا تھا کہ کتب میلہ کراچی کی پہچان بن چکا ہے۔اس کمپیوٹر کے جدید دور میں بھی کتب کی اہمیت ختم نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علم کی پیاس بجھانے کے لیے یہ میلہ لگا ہے یہاں شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت اس بات کی مظہر ہے کہ شہر قائد کے لوگ علم و کتب سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ بچے، مرد، خواتین، بزرگ الغرض تمام عمر کے لوگ کتب سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

پبلشرز اور بک سیلرز بہت جلد اس میلہ کا دائرہ سندھ کے دیگر شہروں تک پھیلائیں گے۔

کراچی عالمی کتب میلہ میں شہریوں کا کہنا تھا کہ اس بک فیئر میں کتابیں رعایتی قیمت پر مل جاتی ہیں ہم اپنے بچوں کو پورے سال تسلی دیتے ہیں کہ کتب میلہ لگے گا تو کتاب خرید کر لائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر 22دسمبربروز پیر تک جاری رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں