ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے پاکستان قائدِاعظم باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے پاکستان قائدِاعظم باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے پاکستان قائدِاعظم باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں صدر پاکستان قائدِاعظم باڈی بلڈنگ فیڈریشن محمد رمضان خان، جنرل سیکرٹری حسن دادا، جوائنٹ سیکرٹری محمد سلیم خان اور ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے سید جاوید علی شامل تھے۔ملاقات کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اسپورٹس کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد اور باڈی بلڈنگ سمیت دیگر کھیلوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو منفی اور بری عادات سے دور رکھا جا سکتا ہے، جبکہ اسپورٹس ایونٹس نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مندانہ طرزِ زندگی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے اسپورٹس ایکٹیوٹیز اور ایونٹس کے انعقاد کے حوالے سے ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے اختتام پر پاکستان قائدِاعظم باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے وفد نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں