نوجوان نسل کو کتاب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے:نصرت اللہ
کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا کرنل محمد خان لائبریری کا دورہ، اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی 2 کے چیئرمین فیصل شیخ، ڈائریکٹر لائبریری شیراز حسن بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے لائبریری میں آنے والے افراد سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پرچیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائبریریاں کسی بھی معاشرے کی فکری و تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔نوجوان نسل کو کتاب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ مثبت سوچ اور تعمیری کردار کے حامل بن سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ لائبریری کی بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور مطالعہ کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے لائبریری میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ قارئین کو زیادہ سے زیادہ بہتر ماحول اور سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ لوگ شوق سے مطالعہ کی جانب راغب ہوں۔
