صوبائی وزیر علی حسن زرداری سے محمد علی ملکانی اور پیپلزپارٹی رہنما کی کراچی میں ملاقات

علی حسن زرداری سے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی اور پیپلزپارٹی رہنما کی کراچی میں ملاقات

کراچی: صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی اور پیپلزپارٹی سجاول کے رہنما عبداللطیف میمن نے کراچی میں ملاقات کی.

اس ملاقات میں ٹھٹھہ اور سجاول میں جاری ترقیاتی منصوبوں، لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبوں کو مضبوط بنانے، اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ تبادلہ خیال کیا گیا.

ملاقات کے دوران ٹھٹھہ اور سجاول میں مویشی پالنے، دودھ کی پیداوار، فش فارمنگ، ساحلی پٹی پر ماہی گیروں کو درپیش چیلنجز،ماہی گیر برادری کے مسائل، اور فشریز سے متعلق انفراسٹرکچر کی بہتری جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی.

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان اضلاع میں لائیو اسٹاک اور فشریز کا شعبہ معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس لیے ان مسائل کا حل صوبائی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر کیا جانا چاہیے.

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی پالیسیوں کا محور عوامی فلاح، زرعی و ساحلی معیشت کا استحکام اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی میں بہتری ہے.

سجاول کے رہنما عبداللطیف میمن نے بھی ملاقات میں مختلف عوامی مسائل،  منصوبوں اور مقامی کمیونٹیز کے لیے درکار حکومتی سپورٹ پر تفصیل سے بات رکھی.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں