میونسپل کمشنر امجد پتافی کو گلبرگ ٹاؤن میں جوائنگ مل گئی،چیئرمین نے خوش آمدید کہہ دیا
کراچی: میونسپل کمشنر امجد پتافی نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ سے انکے آفس میں ملاقات کی، چئیرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے نئے آنے والے میونسپل کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں اس وقت 12 پارکوں پر تزین و آرائش کا کام جاری ہے
عزیز آباد میں نعمت اللہ خان روڈ کی تعمیر،کراچی ہارٹ ڈیزیز سے بھائی جان چوک تک سڑک کی تعمیر،دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف سڑک کی تعمیر،ٹاؤن کی آٹھوں یوسیوں میں پیور بلاک کا کام جاری ہے اور ساتھ ساتھ واٹر سیوریج کے مسائل بھی ٹاؤن اپنے فنڈ سے حل کر رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن ایک فیملی کی طرح ہے اور یہاں کام کرنے والا ہر شخص اس فیملی کا حصہ ہے اس موقع پر میونسپل کمشنر امجد پتافی نئے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں اور میری پوری ٹیم ٹاؤن چیئرمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور ٹاؤن کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کریں گے تاکہ گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات میسر ہو سکیں۔
