ناظم آباد ٹاؤن اور پینٹ کمپنی کے درمیان خلافت چوک گول چکر کی تزئین و آرائش کا معاہدہ

ناظم آباد ٹاؤن اور پینٹ کمپنی کے درمیان خلافت چوک گول چکر کی تزئین و آرائش کا معاہدہ

کراچی: چیئر مین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کا وائس چیئر مین محمد نعمان صدیقی اور ٹاؤن میونسپل کمشنر اطہر سعید خان کی موجودگی میں (NELSON)پینٹ کمپنی سے معاہدے (M-O-U) پر دستخط کیا۔ نیلسن پینٹ سے معاہدہ خلافت چوک گول چکر کی تزئین و آرائش اور خوبصورت بنانے کے لیے کیا گیا۔

اس موقع پرمتعلقہ یوسی چیئر مین،ڈائر یکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،فوکل پرسن کلک عثمان غنی اور نیلسن پینٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ موجود ہے۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا ناظم آباد ٹاؤن کو ماڈل اور بہترین ٹاؤن بنانے کے لیے انقلابی اقدام کا سلسلہ جاری ہے،ہم نے ناظم آباد ٹاؤن کی شہری سہولیات کی بہتری اور شہر کے حسن میں اضافہ کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھا یا ہے،جس میں معروف پرائیویٹ کمپنی نیلسن پینٹ کے ساتھ خلافت چوک گول چکر کی تزئین و آرائش اور تعمیرِ نو کے حوالے سے ایک سالہ آرائشی و ترقیاتی معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت خلافت چوک گول چکر کی مکمل مرمت، رنگ و روغن، لائٹنگ، گرین بیلٹس، آرٹسٹک ڈیکوریشن، اور ایک جدید و خوبصورت ڈیزائن کے مطابق تزئین و آرائش کی جائے گی، تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور جدید ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاخلافت چوک اس ٹاؤن کا مرکزی مقام ہے۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ناظم آباد ٹاؤن کو صاف ستھرا، جدید اور مثالی ٹاؤن بنائیں۔ نیلسن پینٹ کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے ترقیاتی وژن کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ شہریوں کو وہی معیار ملے جو بڑے شہروں میں نظر آتا ہے۔ یہ منصوبہ ناظم آباد ٹاؤن کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

وائس چیئرمین محمدنعمان صدیقی نے کہایہ منصوبہ ٹاؤن کے حسن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ایک خوشگوار اور پرامن ماحول فراہم کرے گا۔ گول چکر کی تزئین و آرائش سے ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی اور علاقہ مزید منظم نظر آئے گا۔ ہم ترقی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔مونسپل کمشنر اطہر سعید خان کا کہا تھانیلسن پینٹ کے ساتھ یہ معاہدہ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ کی سنجیدگی اور پروفیشنل اپروچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا مقصد شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنا اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔ گول چکر کی تزئین و آرائش ایک سالہ منصوبہ ہے جس پر سخت نگرانی رکھی جائے گی اور بہترین معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں