ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: چیئرمین صدر ٹاؤن

ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: چیئرمین صدر ٹاؤن

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے خدیجہ ٹاور کے سامنے بلاک 2 کلفٹن میں جاری ترقیاتی اور بحالی کے کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی بلال جدون، میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن فہد علی عباسی, اراکینِ کونسل اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین کو بریفنگ دی گئی کہ مذکورہ مقام پر موجود نالے کی چَھت گرنے کے خدشے کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔ شہریوں کی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے چیئرمین صدر ٹاؤن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نالے کی نئی چَھت ڈالنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ترجمان صدر ٹاؤن کے مطابق نالے کی چَھت کی تعمیر تیزی سے جاری رہی اور اب یہ کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ چیئرمین منصور احمد شیخ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور کام کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے شہریوں کو مستقل اور محفوظ سہولت فراہم کی جاسکے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ صدر ٹاؤن کی حدود میں ترقیاتی کاموں کو شفافیت، رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوامی سہولت اور شہری تحفظ کے ہر منصوبے پر کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آخر میں انہوں نے موقع پر موجود ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کی آسانی کے لیے فعال انداز میں کام کررہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں